Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

میں نے اور منور نے بچپن میں ایک ساتھ کافی وقت گزارا ،ایلوش یادو

ممبئی (ویب ڈیسک )بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس اوٹی ٹی سیزن 2 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے یوٹیوبر ایلوش یادو نے کہہ ڈالا کہ میں نے اور منور نے بچپن میں ایک ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 17 میں منور فاروقی سمیت جہاں دیگر امیدوار بھی شامل ہوئے تھے وہیں اس میں ایلوش یادو کے قریبی ہندو دوست بابو بھیا نے بھی شرکت کی تھی، اسی شو میں ہم نے دیکھا کہ بابو بھیا اکثر و اوقات اپنی دولت کے غرور میں منور سمیت تمام امیدوراوں کو نیچا دکھاتے تھے، اور سوشل میڈیا پر منور اور بابو بھیا کے مداح آپس میں کافی لڑتے ہوئے دکھائی بھی دیتے تھے۔ اوپر سے ایلوش بھی کھل کر بابو بھیا کو ہی سپورٹ کر رہے تھے۔

ایلوش یادو ایک کامیاب یوٹیوبر ہیں جنہوں نے بگ باس سیزن 17 سے قبل نشر ہونے والے بگ باس اوٹی ٹی سیزن 2 میں شرکت کی تھی اور ایک بڑے مارجن سے یہ شو بھی جیتے بھی تھے۔ اس کے علاوہ ایلوش اپنے یوٹیوب چینل پر ہمیشہ ہندو مذہب کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایک یہ بھی تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ یہ مسلمانوں کیخلاف ہیں۔ لیکن ان سب چیزوں کو پسِ پشت ڈال کر منور اور ایلوش کرکٹ لیگ کے افتتاحی میچ میں ایک دوسرے سے مسکراتے ہوئے ملے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کے دوران کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ، جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ میڈیا نمائندگان ایلوش اور منور فاروقی سے سوال کرتے ہیں کہ آپ اپنی بچپن کی کرکٹ سے متعلق کوئی یادیں اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے؟

سوال کے جواب میں دونوں اسٹار شخصیات نے یہی کہا کہ ہم دونوں نے 1992 میں ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے اور وہ وقت بہت اچھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں