Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مداح کی بے عزتی کیوں کی؟صحیفہ جبارخٹک نے بتادیا

کراچی (شوبز ڈیسک )خوبرو پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ان کے مداح کے درمیان پیش آنے والے واقعے کا تذکرہ کر کے سب کو ہی حیران کر دیا۔صحیفہ جبار نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں شرکت کی اور پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔ دورانِ شو صحیفہ نے ذہنی امراض کے علاج کے سلسلے میں ایک بڑی رکاوٹ کا بھی ذکر کیا کہ ان کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے۔ ہفتے میں 3 دن ہر سیشن کے 3000 روپے ادا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے محفوظ جگہیں اور کمونیٹیز بنانی چاہیے جہاں وہ کھلی فضا میں سانس لے سکیں اور اپنے جذبات کے بارے میں بہتر محسوس کر سکیں۔صحیفہ خٹک نے اسی پروگرام میں اپنی ایک پرستار کی جانب سے کی جانے والی تذلیل کو بھی شیئر کیا کہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ڈنر پر گئیں تو ایک خاتون وہاں پر آئی اور پورے 5 منٹ تک لگاتار ان کی توہین کرتی رہی کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کیوں قابل عزت نہیں ہوتی ہیں۔ مگر اس کے بعد وہ چلی گئی۔اس کے علاوہ یہ کہ مذکورہ خاتون نے جاتے ہوئے صفیحہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی۔

یہ بھی پڑھیں