لاہور(شوبز ڈیسک )ملک کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی اپنی بیٹی ماہ نور کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔عائشہ خان نے ماضی میں ماڈلنگ کے ذریعے شہرت حاصل کی، اداکارہ پہلی بار شاندار گلوکار علی شیر کی ایک میوزیکل ویڈیو میں نظر آئیں۔
عائشہ خان کے ہٹ ڈراموں میں ’مجھے خدا پر یقین ہے، محرم، من مائل اور مہندی شامل ہیں۔ وہ ہٹ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی‘ میں بھی نظر آئیں۔ عائشہ خان نے شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا، انکی شادی عقبہ ملک سے ہوئی اداکارہ آج کل اپنے دو بچوں کی پرورش میں مصروف ہیں،
عائشہ خان اکثر اپنے بچوں کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں،حال ہی میں عائشہ خان نے اپنی بیٹی ماہ نور کے اسکول میں اسپورٹس ڈے کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔ ان کی بیٹی ماہنور کو شاندار کارکردگی پر میڈل ملا،عائشہ خان نے اپنی ساس کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس تقریب سے بیٹی ماہنور کے ساتھ دلکش تصاویر بھی شیئر کیں۔ عائشہ اور ماہنور فارمل لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔



