Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

کیا منوج باجپائی بھی روزے رکھتے ہیں؟

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کے رمضان مبارک کے پیغام نے بڑے پیمانے پر اس سوال کو جنم دیا کہ کیا وہ رمضان المبارک میں روزے بھی رکھتے ہیں۔

رمضان المبارک کے بابرکت ماہ کے آغاز پر اداکار نے ’رمضان مبارک‘ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔
اس کے بعد ہی صارفین یہ سوال کرتے دکھائی دیے کہ مسلم اہلیہ کے ہوتے ہوئے کیا وہ بھی رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا تھا کہ ان کے اور ان کی مسلمان اہلیہ شبانہ رضا کے درمیان مذہب پر کبھی اختلاف نہیں رہا۔

منوج باجپائی کی اہلیہ شبانہ رضا بالی وڈ اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں، دونوں نے اپریل 2006 میں شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی اَوا نائلہ ہے، شبانہ رضا کو نیہا باجپائی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی اور وہ دونوں مذہبی انسانوں سے زیادہ روحانی ہیں، وہ ایک قابلِ فخر مسلمان ہے، جبکہ میں ایک قابل فخر ہندو ہوں، لیکن اس کا ایک دوسرے سے ٹکراؤ نہیں ہے، کیونکہ ہم مذہبی سے زیادہ روحانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں