کراچی (شوبز ڈیسک )پ کو ایک ایسی اداکارہ کو پہچاننا ہے جو نا صرف ملک کی سب سے خوبصورت ، مقبول اور مشہور نوجوان فنکاراؤں میں سے ایک ہیں بلکہ اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت دلوں پر راج کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔کیا آپ کو ابھی تک اس اداکارہ سے متعلق کوئی اندازہ نہیں ہوا ؟آئیے یہاں ہم آپ کو چند اشارے دیتے ہیں جو اس معصوم بچی اور ڈمپل گرل کو پہچاننے میں یقینی طور پر آپ کی مدد کریں گے۔
2016 کی کامیڈی فلم ‘جانان’ میں اداکارہ پہلی بار معاون کردار میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس کے بعد وہ ڈراما سیریل ’عشقیہ‘ میں دکھائی دیں اور پھر ڈراما سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں ‘ہالا’ کے کردار سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔
ہاں اگر آپ نے صحیح اندازہ لگایا تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ ڈمپل گرل ‘ہانیہ عامر’ ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر وائرل ٹاڈو ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے بچپن کی ایک تھرو بیک تصویر اور آج کی تازہ تصویر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی۔
اپنی اداکاری کی صلاحیت ، معصوم شکل اور مدھم مسکراہٹ کے ساتھ ، ہانیہ عامر نے خود کو انڈسٹری کی ہونہار اور طاقتور خواتین ستاروں میں سے ایک منوایا ہے۔
اداکارہ کو آخری بار سپر ہٹ ڈراما سیریل ‘مجھے پیار ہوا تھا’ میں اے لسٹ اداکار وہاج علی اور زاویار نعمان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

