ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے سنگل مدر امریتا سنگھ کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کردیا۔
انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کم عمری میں ہی یہ احساس ہوگیا تھا کہ میرے لیئ کوئی کچھ نہیں کرنے والا جو کرنا ہے مجھے خود ہی کرنا ہے، کبھی کسی پر انحصار نہیں کرنا۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔ سیف اور امریتا کی شادی 13 سال بعد 2004 میں ختم ہوگئی تھی۔
سارہ علی خان کی فلم ‘مرڈر مبارک’ گزشتہ دنوں ہی او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی ہے، اور اب اداکارہ اپنی اگلی فلم ‘اے وطن میرے وطن’ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے ارد گرد مضبوط خواتین کے اثر و رسوخ نےانکی زندگی میں بڑا کردار ادا کیا ہے اور انہیں ’سارہ خان‘ بنانے میں مدد دی ہے۔
انٹرویو میں سارہ سے ان کی زندگی میں مضبوط خواتین کے اثر و رسوخ کے بارے میں پوچھا گیا، اس سوال کے جواب میں انہوں نے سنگل والدین کے ساتھ پرورش پانے کے حوالے سے بات چیت کی اور بتایا کہ اس صورتحال نے اس پر اہم کردار ادا کیا کہ وہ آج کیسی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سنگل مدر کیساتھ رہتے ہوئے بہت چھوٹی عمر میں مجھے احساس ہوا کہ کوئی آپ کے لیے کچھ کرنا نہیں والا ۔ ایسا نہیں ہے کہ مجھے مدد نہیں ملتی تھی لیکن آپ کو اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی لینے پڑتے ہیں، اگر آپ خوش قسمت ہیں اور خدا چاہے گا، تو آپ کو آپ کی طلب کی چیزوں کو حاصل کرنے کیلئے زیادہ انتظار نہیں کر نا پڑے گا۔

