Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

مذہبی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو حنا خان کا جواب

ممبئی (شوبز ڈیسک )معروف چلبلی بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی مذہبی تصاویر و ویڈیوز پر برا تبصرہ کرنے والوں کو بہترین جواب دے ڈالا۔

حنا خان ان بھارتی اداکاراؤں میں سے ہیں جو کھل کر یہ اعتراف کرتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں ورنہ بھارت جیسے ملک میں جہاں مسلمانوں کا سانس لینے تک مشکل ہے وہاں اپنے مذہب کے بارے میں بات کرنا تو ناممکن ہے۔لیکن حنا خان جب بھی سعودی عرب حج یا پھر عمرہ کرنے جاتی ہیں تو وہاں سے اپنی خصوصی تصاویر ویڈیو ز جاری کرتی ہیں۔


حنا خان کی باحجاب تصاویر و ویڈیوز پر اکثر ہی اس طرح کے کمینٹس دیکھنے کو ملتے ہیں کہ یہ عبادت کرنے گئی ہیں یا پھر سوشل میڈیا کیلئے کانٹینٹ بنوانے، کئی لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ ان کا سوشل میڈیا کا کانٹینٹ اتنا خوبصورت کیسے آ جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

اداکارہ حنا خان کی جانب سے اب ان تمام برا بولنے والے افراد کے نام ایک خاص پیغام شیئر کیا گیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں تو میں جتنا بھی اچھا کام کر لوں لیکن لوگ پھر بھی مجھے ہی برا بولیں گے اسی طرح دیگر مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد کو یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے حنا نے کہا کہ ایسے لوگوں کیلئے میں تو بس یہی کہنا چاہوں گی کہ اللہ پاک انہیں ہدایت دے اور اپنے گھر کا دیدار نصیب فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں