پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سابق اداکارہ ریما خان کو ماہ صیام میں خانہ کعبہ کی زیارت کی سعادت حاصل ہوئی۔
ریما خان نے مکہ مکرمہ سے اپنی کچھ خوبصورت تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
مزید پڑھیں: رمضان کے روزے رکھنے والی ہندو خاتون
مسجد الحرام سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ‘کعبہ کی زیارت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک گہرا روحانی اور اہم تجربہ ہے۔
اداکارہ نے جبل رحمت پر لی گئی اپنی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں کہا کہ عرفات وہ جگہ ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے بعد حضرت آدم اور بی بی حوا زمین پر دوبارہ اکٹھے ہوئے تھے اور یہ پہاڑی وہ جگہ ہے جہاں انہیں اللہ کی طرف سے معافی ملی تھی۔ اس لیے اس کا نام جبل رحمت رکھا گیا جس کا مطلب ہے رحمت کا پہاڑ۔
ریما خان کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور مداح بھی دعاؤں کی درخواست کر رہے ہیں۔

