Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

اینکروسیم بادامی اپنا ‘سر نیم‘ بتانے میں کیوں ہچکچاتے تھے؟

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی اینکر و رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنا ‘سر نیم‘ بتانے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے،۔

وسیم بادامی گزشتہ تقریباً پندرہ سالوں سے اسکرین پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وسیم بادامی اپنے شوز ہر لمہ پرجوش، الیونتھ آور، شانِ رمضان کے لیے مشہور ہیں۔ وسیم بادامی کو ان کی نعت خوانی کے لیے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں وسیم بادامی نےا نکشاف کیا کہ ماضی میں وہ اپنا سرنیم کسی کو نہیں بتاتے تھے۔
مزیدپڑھیں :اداکارسیف علی خان کی بیٹی ہندو ہے یا مسلمان ؟
انہوں نے کہا کہ میں اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ اپنا سرنیم ’بادامی‘شیئر کرنے کے بارے میں کافی عجیب محسوس کرتا تھا، مجھے لگتا تھا کہ میرے کلاس فیلو میرے نام کا مذاق اڑائیں گے، بعدازاں میرے والد نے میری کونسلنگ کی، اب، میں اسے فخر سے بتاتا ہوں۔‘

وسیم بادامی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں کیونکہ وہ انہیں مزید سیکھنے کا موقع دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غلطیاں آپ کو یہ احساس دلاتی ہیں کہ کچھ بھی آپ کے اختیار میں نہیں ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے یاد دہانی ہے کہ ہماری شہرت کو برباد کرنے کے لیے ہماری چھوٹی سی غلطی کافی ہے۔ میرے خیال میں یہ غلطیاں زندگی کے لیے اچھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں