لاہور(شوبزڈیسک)سوشل میڈیا پر ماضی میں پاکستان کی سیاسی جماعت ن لیگ کی حمایت میں متحرک اداکارہ عفت عمر آج اسی پارٹی پر برس پڑیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ثنایہ بٹ نامی ایک صارف نے عفت عمر کی نجی محفل پر کیے گئے ڈانس کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ان کا بھرپور مذاق اڑایا۔

پوسٹ میں صارف کا نشانہ نون لیگ کی مخالف پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف تھی جس سے متعلق اداکارہ پر ظنز کیا گیا کہ ‘اوورسیز آنٹیاں بیرونِ ملک پھر سے نئے پاکستان کی ریہرسل کررہی ہں جو رمضان بعد دھرنوں میں کام آئی گی۔’
مزیدپڑھیں :شام 5بجے سے افطار تک شہریوں کاچالان نہ کرنیکافیصلہ
عفت عمر نے اسی صارف کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے کہا ‘کہ مجھے اتنے سالوں سے نون لیگ والوں کی حمایت کرنے پر شرم آرہی ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہ کیسی گھٹیا پوسٹ ہے، افسوسناک بات یہ نہیں کہ یہ لوگ مجھے یوتھیا کہہ رہے ہیں بلکہ شرمناک بات یہ ہے کہ یہ لوگ ایک نجی محفل میں کیے ڈانس کو اس عورت کا مذاق اڑانے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔’
خیال رہے کہ اداکارہ عفت عمر ماضی میں کھل کر ن لیگ کی حمایت کیا کرتی تھیں جس پر انہیں پی ٹی آئی فالورز کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
حالیہ انتخابات کے بعد اداکارہ نے ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیتے ہوئے اسے اپنا آخری مشورہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘اگر ن لیگ اپوزیشن میں نہیں بیٹھی تو وہ عوام میں اپنا اعتبار کھوبیٹھے گی۔’