Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

افسوس ہے کہ کبھی اپنی ماں کے سامنے نہیں روئی، فضا علی

کراچی (شوبز ڈیسک )اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اپنی ماں کے سامنے کبھی نہیں روئیں۔

ایک انٹرویو میں فضا نے اپنے جذبات اور اپنی زندگی نشیب و فراز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بھی ایک سنگل مدر تھیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیا ایسی چیز ہے جس پر انہیں پچھتاوا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بچپن میں جب وہ روتی تھی تو ان کی ماں انہیں روکتی تھیں اور اگر وہ نہ رکتی تھیں تو انہیں تھپڑ لگ جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ردعمل پر میں نے اپنی والدہ کے سامنے رونا چھوڑ دیا اور یہ ایک ایسا عمل تھا جو انہوں نے اپنی زندگی میں جاری رکھا۔ انہیں یاد آتا ہے کہ وہ اپنی ماں کے سامنے دوبارہ کبھی نہیں رو سکیں۔
مزیدپڑھیں :مجھے اللہ کی ضرورت ہے، مائیک ٹائسن
فضا نے کہا کہ بچپن میں وہ ہمیشہ دلہن بننا چاہتی تھیں اور یہ چاہتی تھیں کہ ان کے بہت سارے بچے ہوں۔ اب وہ اپنے تجربات سے خوفزدہ ہیں اور شاید وہ دوبارہ شادی نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ فضا علی نے اس وقت کام کرنا شروع کیا جب وہ صرف نوعمر تھیں، وہ ایک بہت کامیاب گلوکارہ بھی ہیں اور ہم اکثر انہیں نئے میوزک ویڈیوز پیش کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جنہیں لاکھوں ویوز ملتے ہیں۔

فضا ایک سنگل مدر ہیں اور وہ اپنی بیٹی فرال کے بہت قریب ہیں جو ہر جگہ اپنی والدہ کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں