Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

ممبئی میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت میں معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد اداکار کے گھر کے باہر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر 2 نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ صبح 4 بج کر 51 منٹ پر پیش آیا ہے، ملزمان کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گیلکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔
مزیدپڑھیں :ریکوڈک میں سعودی سرمایہ کاری کے ایک ارب ڈالر آئندہ ماہ متوقع
ممبئی پولیس کی جانب سے علاقے میں سیکیورٹی غیر معمولی کر دی ہے، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد کرائم برانچ، مقامی پولیس اور فارینزک ٹیموں نے مقام کا دورہ کیا ہے، جبکہ موقع سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

واضح رہے جیل میں قید گینگ وار سرغنہ لورینس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے متعدد بار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جبکہ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ آور انہی دونوں گینگ وار گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں