Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

بھارتی اداکار سونو سود کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوگیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار سونو سود نے مداحوں کو خبر دی ہے کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار نے اپنے بلاک ہونے والے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پریشانی کا اظہار بھی کیا۔
مزیدپڑھیں :موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
سونو سود نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ کو بلاک ہوئے 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے اور بہت سے ضرورت مند لوگ ان سے رابطے کی کوشش کررہے ہوں گے۔
اداکار آج کل اپنی نئی ایکشن فلم ’فتح‘ کیلئے تیاریاں کررہے ہیں جس میں جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار کریں گی جبکہ اسے ہدایت کاری اداکار خود دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں