Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پریانکا نے نامعلوم بچی کیساتھ تصویر شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی، صارفین کشمکش میں مبتلا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )نامعلوم بچی کو گود میں لیے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تصویر نے مداحوں میں بے چینی پیدا کردی۔ پریانکا چوپڑا سے متعلق مداح اس وقت الجھن کا شکار ہوئے جب سابقہ مس ورلڈ نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرکے ڈیلیٹ کی۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ تصویر میں پریانکا چوپڑا نے ایک بچی کو گود میں اٹھایا ہوا تھا اور ہاتھ میں جوس کا گلاس پکڑا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے جس بات کی نشاندہی کی وہ یہ تھی کہ اس بچی کو کبھی پریانکا کے پاس نہیں دیکھا گیا۔
مزیدپڑھیں :ایوب خان کی لاش کو قبر سے نکال کر پھانسی دی جائے، خواجہ آصف
البتہ پریانکا چوپڑا نے مذکورہ پوسٹ چند لمحوں میں ہی ڈیلیٹ کردی تھی، مگر اسکا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والی بچی نک جونس کے بھائی جو جونس کی بیٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں