اسلام آباد(نیوزڈیسک) یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عشق مرشد کے مرکزی کردر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر نکاح کرلیا اور وہ جان بوجھ کر اپنے نکاح کا اعلان نہیں کر رہے ہیں۔یوٹیوبر ماریہ علی نے دعوایٰ کیا کہ عشق مرشد کے پریمیئر پر وہ ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ بلال نے ایونٹ میں ایک سیکنڈ کیلئے بھی درفشاں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔وہ درفشاں سلیم کو دوسرے لوگوں کی نظروں سے بھی بچا تے رہے ۔ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظرآئے دونوں ہیروز سیٹ پر بھی ایک ساتھ لیٹ آتے ، اکٹھے کھانا کھاتے اور شوٹنگ کے دوران بھی ہر وقت ایک ساتھ رہتے تھے۔
دوسری جانب درفشاں کے سابق دوست عمر شہزاد نےایک ریئلٹی شو“تماشہ“ میں بھی بہت سارے انکشافات کئے ان کا کہنا تھا کہ کس طرح در فشاں سلیم نے ان سے علیحدگی اختیار کی اور بعد میں بلال عباس کے ساتھ ان کے روابط سامنے آئے۔یہی نہیں، یوٹیوبر ماریہ علی نے درفشاں سلیم، عمر شہزاد اور بلال عباس کے بارے میں بہت سی ذاتی معلومات سامنے لائے
دوسری جانب مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ ان کے مداح انہیں حقیقی زندگی کے جوڑے کے طور پر ایک ساتھ دیکھنا پسند کریں گے۔
راحیل شریف کو عربیوں کا سیکورٹی گارڈی بنا دیکھ کر شرم آتی ہے،شبر زیدی
کچھ سوشل میڈیا صارفین کو میزبان کے دعوے پسند نہیں آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور آپ کو اس طرح کی جعلی خبریں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔
واضح رہے کہ بلال عباس اور فرحان سلیم دو مقبول پاکستانی اداکار ہیں جو اس وقت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر تمام ترتوجہ حاصل کر رہے ہیں۔دونوں نے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر بھی سرخیوں میں جگہ بنائی جب وہ ایک ساتھ تقریب کے مقام پر آئے۔
سینما میں ان کی انٹری کو عشق مرشد کے مداحوں نے دیکھا کہ بلال عباس نے ایک منٹ کے لیے بھی درفشاں سلیم کو نہیں چھوڑا۔اس وقت بلال عباس اور درفشاں سلیم اپنے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں اپنی بڑی کامیابی کے بعد سب سے زیادہ مانگ والے نام بن چکے ہیں۔