Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

صبا قمر بے ہودہ لباس پہنتی ہیں، ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا، خلیل الرحمان قمر

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ اداکارہ صبا قمر ’بیہودہ‘ کپڑے پہنتی ہیں، اب ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا۔خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ صبا قمر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اداکارہ کے لباس کو ‘فحش’ قرار دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاروں یا اداکاراؤں کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہیں گے؟ تو خلیل الرحمان قمر نے صبا قمر کا نام لیا۔
ڈرامہ نگار نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ دوبارہ کبھی کام کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صبا قمر جس قسم کے ‘بیہودہ’ کپڑے پہنتی ہیں وہ ڈرامہ ساز کی حد میں نہیں آتے۔
خلیل الرحمان قمر نے واضح کیا کہ صبا قمر بہت اچھی اداکارہ ہیں، انہوں نے ان کے سیریل میں بھی کام کیا تھا اور ان کا کام بہترین تھا۔
ڈرامہ ساز نے محتاط انداز میں کہا کہ ایسا لباس پہننے والی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ان کی ثقافت اور اخلاقیات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لباس کا انتخاب اور لباس پہننا صبا قمر کا ذاتی انتخاب ہے اور ان کا بھی ذاتی حق ہے کہ وہ انہیں اپنے ڈراموں میں کاسٹ کریں یا نہ کریں۔

اس سے قبل خلیل الرحمان قمر اداکارہ صبا قمر کے لباس کے حوالے سے بات کر چکے ہیں جب کہ وہ دیگر اداکاراؤں ماہرہ خان، میمیت کے بارے میں بھی بات کرتے رہے ہیں۔

خلیل الرحمان قمر نہ صرف اداکاراؤں بلکہ اداکاروں کے بارے میں بھی نامناسب تبصرے کرتے رہے ہیں جب کہ انہیں خواتین اور خاص طور پر عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


مزیدپڑھیں :چیونٹیاں اپنے زخمی ساتھی کا علاج کیسے کرتی ہیں؟ دلچسپ حقائق جانیں

یہ بھی پڑھیں