لاہور (ویب ڈیسک)ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ ان کے ٹی وی پروگرام میں موٹیویشنل سپیکر اور سکالر ساحل عدیم نے صحیح بات کی لیکن انہوں نے غلط لفظ کا انتخاب کیا جب کہ انہیں ڈانٹنے والی لڑکی بھی جذباتی ہو گئی اور غلط بولنے لگی۔
عائشہ جہانزیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے گزشتہ جون میں اپنے پروگرام ڈائیلاگ میں اسکالر ساحل عدیم کے ملک کی 95 فیصد خواتین کو جاہل قرار دینے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
ٹی وی میزبان نے دعویٰ کیا کہ بحث کے دوران انہیں بار بار خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی، جب وہ بولنا چاہتی تھیں لیکن بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ساحل عدیم نے غلط نہیں کہا بلکہ غلط لفظ کا انتخاب کیا ہے۔
