لاہور(شوبز ڈیسک )ٹی وی میزبان اوراداکارہ جگن کاظم نےانٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے شوہر نے شادی کے محض3 ہفتوں بعد مارنا شروع کیا اور وہ ڈیرھ برس تک تشدد برداشت کرتی رہیں، یہاں تک کہ شوہر نے انہیں حمل کی حالت میں برہنہ کرکے باہر پھینک دیا تھا۔
جگن کاظم حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی پہلی شادی سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹا حمزہ ہے جو اس وقت 18 برس کے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلی شادی کرتے وقت ان سے ہی غلطی ہوئی جب کہ تشدد برداشت کرنے میں بھی ان کی ہی غلطی تھی۔
جگن کاظم نے خود کو کم عقل اور گدھی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پہلے شوہر دیکھنے میں بہت اچھے تھے، اس لیے انہوں نے ان سے شادی کرنے میں بھی جلدی کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ایک اتوار کو وہ اور ان کے شوہر ملے، دوسرے اتوار کو ان کا رشتہ طے ہوا اور تیسرے اتوار سے قبل ان کی شادی ہوگئی اور بعد میں شادی کے تیسرے ہفتے ان کے شوہر نے انہیں مارنا شروع کردیا۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب انہیں پہلی بار شوہر کی مار پڑی تب وہ حمل سے نہیں تھیں اور انہیں رشتے سے نکل جانا چاہیے تھا لیکن وہ بے وقوف تھیں جو ایسا نہ کرسکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈیڑھ سال تک پہلے شوہر کا جسمانی تشدد برداشت کیا اور ان کے شوہر نے انہیں مار مار کر ان کا برا حال کردیا تھا۔
جگن کاظم نے انکشاف کیا کہ جب وہ حمل کے ساتویں مہینے میں تھیں تب بھی شوہر نے ان پر تشدد کیا اور ان کے کپڑے پھاڑ کر انہیں ننگا کرکے اپارٹمنٹ کے باہر پھینک دیا۔
ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کے شوہر نے صرف معمولی کپڑے نہیں پھاڑے تھے بلکہ انہیں ہر جگہ سے ننگا کردیا تھا اور ان کا پیٹ باہر نکلا ہوا تھا۔
اداکارہ کے مطابق شوہر کی جانب سے اپارٹمنٹ کے باہر پھینکے جانے پر پڑوسیوں نے ان کے اوپر چادر ڈالی تھی۔
مزیدپڑھیں :صلح نہیں خلع لوں گی ،عائشہ جہانزیب کابڑااعلان


