لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے شادی کے سوال پر حیران کن جواب دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
’جیوا، ’سنگم’، اور ’گھونگھٹ’ جیسی فلموں میں اپنے کردار سے مشہور اداکارہ ریشم تاحال سنگل ہیں لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ وہ اب بھی شادی کیلئے موزوں رشتے کی تلاش میں ہیں۔
حال ہی میں ریشم نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی و پروفیشل زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
دوران انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے شادی سے متعلق ماضی میں بار بار کیا جانے والا سوال دہرا دیا، جس پر انہوں نے سر پکڑتے ہوئے کہا ’یار شادی والا سوال۔۔۔، مکمل جہاں تو کسی کو بھی نہیں ملتا‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ نہیں چاہتی کہ شادی وقتی ہو، شادی کو زندگی بھر کے لیے نبھانا چاہتی ہوں مگر ایسا کوئی شخص نہیں ملا کبھی جس کے ساتھ زندگی گزار سکوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے سمجھ نہیں آئے اور کچھ سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میری شادی ٹوٹے اور لوگ کہیں کہ یہ تو اداکارہ ہے، ان کی تو شادی ٹوٹنی تھی۔
ریشم کے مطابق یہ نصیب کی بات ہے، کوئی بادشاہ بھی اپنی بیٹی کے نصیب میں سب کچھ نہیں لکھ سکتا۔
مزیدپڑھیں :مردوں میں اب مردانگی والی کوئی بات نہیں رہی، سلمان خان
