کراچی(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی بہت زیادہ اور بڑے مطالبات کی وجہ سے ملک میں کروڑوں لوگ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے ملک میں کروڑوں لوگوں کے تاحال غیر شادی شدہ ہونے کی کچھ وجوہات بیان کیں۔
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں کہیں پڑھا یا سنا تھا کہ ملک میں کروڑوں لوگوں کی تاحال شادی نہیں ہوئی۔
قدسیہ علی نے کہا کہ مردوں کی تاحال اس لیے شادیاں نہیں ہو پا رہیں، کیوں کہ لڑکیوں کے مطالبات زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ لڑکیاں اتنے مطالبات کیوں کرتی ہیں، وہ اتنی چیزیں کیوں مانگتی ہیں؟
ساتھ ہی اداکارہ نے لڑکیوں کے مطالبات بھی گنوائے اور کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ انہیں ایک وفادار، ایک پیار کرنے والا، ایک خیال کرنے والا اور ایک خوبصورت مرد ملے اور یہ سب آپس میں نہ ملیں۔
اداکارہ کی بات پر میزبان نے کہا کہ ایسا بندہ تو پھر آرڈر پر ریڈی میڈ بنوانا پڑے گا۔
میزبان کی بات پر قدسیہ علی نے مسکراتے ہوئے انہیں کہا کہ انہوں نے اداکارہ کی بات اور مذاق سمجھا ہی نہیں۔
بعد ازاں قدسیہ علی نے اپنے ذو معنی مذاق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہی کہا کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ وہ بندے ایک دوسرے سے نہ ملیں۔
مزیدپڑھیں :پی ٹی اے نے سمز کو بند کرنا شروع کر دیا
