ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست آسام کی پولیس نے آن لائن سٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث معروف فلم سٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ ایک بہت بڑا مالیاتی سکینڈل ہے جس میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا گیاہے۔ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کیساتھ بغیررجسٹریشن کیا جا رہا تھا، جس کے تحت یہ تمام لین دین غیر قانونی ہیں۔
اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام میں سومی بورا نے ان الزامات کی ترد ید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں اور ان کے خلاف ‘میڈیا ٹرائل’ کیا جا رہا ہے۔
ریاستی پولیس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ ’ان کا کھیل اب ختم ہوگیا ہے۔

