ممبئی(شوبز ڈیسک)کال می بے کی اداکارہ اننیا پانڈے نے کئی ماہ بعد آخر کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں رقص کرنے اور فنکاروں کو معاوضہ ملنے جیسے دعوؤں پر اپنا بیان جاری کردیا۔
رواں سال پورے بھارت میں دھوم مچانے والی ایشا کی سب سے طویل اور مہنگی شادی جس میں بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
اس شاہانہ شادی کی تقریبات جو کئی ماہ سے جاری تھیں جولائی میں اختتام پذیر ہوئی جس میں کروڑوں روپے مالیت کی اس مہنگی ترین شادی میں مکیش امبانی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے نہ صرف شادی کے مہمانوں کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام اور لگژری تحائف کے ساتھ شاہی مہمانوں جیسا سلوک کیا بلکہ اپنے ملازمین کیلئے تحفوں کے ساتھ ساتھ شادی سے قبل کئی غریب جوڑوں کی شادیوں کا بھی بندوبست کیا۔
علاوہ ازیں اس شادی میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اس تقریب کا حصہ بن کر اپنی موجودگی سے شادی کو رونقوں اور گلیمر سے بھردیا۔
تاہم اس بات سے بھی انکار نہیں کہ جہاں اس شادی کی دھوم ہر سو سنائی دے رہی تھی وہیں یہ دعوے بھی سامنے آئے کہ ان بھارتی فنکاروں کو اننت اور رادھیکا کا مہمان بننے پر کروڑوں روپے معاوضہ ملا ہے۔
یہ دعوے حقیقت سے کتنا قریب ہیں اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتادیا۔اننیا پانڈے نے حال ہی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بالی وڈ ستاروں کی شرکت کے حوالے سے بات کی۔
اداکارہ نے معاوضہ ملنے کی افواہوں پر حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ،’”نہیں! مجھے نہیں معلوم لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے۔ اننت اور رادھیکا میرے دوست ہیں، تو ظاہر ہے کہ میں اپنے دوستوں کی شادی میں اسی طرح ڈانس کروں گی، نا؟”
علاوہ ازیں جب اننیا پانڈے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس شادی سے کیا سیکھا، تو انہوں نے کہا ’ایک بڑی بات جو میں نے اس شادی سے سیکھی، وہ یہ تھی کہ بہت کچھ ہو رہا تھا، لیکن جب بھی اننت اور رادھیکا ایک دوسرے کو دیکھتے تھے، تو انکی آنکھوں میں ایک دوسرے کیلئے خالص محبت ہوتی تھی۔ ایسا لگتا تھا جیسے ان کے پیچھے وائلن بج رہے ہوں۔’
انہوں نے بتایا کہ،’ یہ وہ چیز ہے جو میں بھی اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ،چاہے ارد گرد کتنی بھی ہلچل ہو، لیکن آپ اور اس شخص کے درمیان وہ خاص تعلق ہو۔ اور دوسری بات، لڑکیوں کی بھی بارات ہونی چاہیے! تیسری بات جو میں نے سیکھی وہ یہ تھی کہ انہوں نے سب کو خوش آمدید کہا۔ چاہے کتنے ہی فنکشنز تھے، انہوں نے ہر کسی کا محبت اور گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور یہ بہت اچھی بات ہے کیونکہ یہ ہر چیز کو بہت ذاتی اور خاص بناتا ہے۔’
مزیدپڑھیں:کرینہ کپور نے رنویر برار کو 15 تھپڑ کیوں مارے؟

