Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

اداکارہ نے سپر اسٹار پر گلے لگانے کے لیے سین تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور ماڈل شمع سکندر نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے ایک سپر اسٹار نے اسے گلے ملنے کی خاطر پورا سین ہی تبدیل کروادیا۔

بھارتی انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے شمع سکندر نے کہا کہ اسے ایک اشتہارکے لیے بھارتی سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اس نے صرف مجھے گلے لگانے کی خاطر سین کی پوری سچویشن تبدیل کروادی۔

شمع سکندر نے اس سپر اسٹار کا نام نہیں لیا۔ اس کا کہناتھا کہ اس سین کو تبدیل کرنے کے بعد وہ اداکار کمرے میں داخل ہوااور مجھے گلے لگالیا۔ لیکن اس کا یہ انداز مجھے عجیب لگا ، جس سے میں بہت زیادہ پریشان ہو گئی، کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ یہ سین کا حصہ نہیں تھا اور اس نے زبردستی مجھے گلے لگانے کی کوشش کی ہے۔

ادا کارہ نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ تجربہ ناقابل پرداشت تھا ، حالانکہ میں اس سے پہلے کئی لوگوں کے ساتھ کام کرچکی ہوں اور میرے بہت سے دوست بھی ہیں۔ لیکن مجھے اتنابرا کبھی محسوس نہیں ہوا۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہورہی تھی کہ یہ شخص اتنا بڑا سپر اسٹار ہونے کے باوجود ایسا کیوں کررہاتھا۔

شمع سکندر نے کہا کہ اس اشتہار کی شوٹنگ کے بعد مجھے اس سپر اسٹار سے دوبارہ ملنے کا موقع نہیں ملا۔ میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب میں کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گی، چاہے میں کتنی ہی بڑی سپر اسٹار کیوں نہ بن جاوں۔
مزیدپڑھیں :پتہ ہی نہ چلا شیطان نے کب مجھے برہنہ کیا: سابق اداکارہ ماضی کو یاد کرکے روپڑیں

یہ بھی پڑھیں