لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نوال سعید کی مشرقی لباس میں دلفریب اداؤں کے مداح بے حد معترف ہوگئے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند نئی تصاویر شیئر کیںجو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔
تصاویر میں نوال نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا اور بالوں کو کھول رکھا ہے، گہرے میک میں نازک ادائیں اداکارہ کے حسن کو دوبالا کررہی ہیں۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انتہائی پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کےکمنٹس کی برسات جاری ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ نوال سعید کی دلفریب ادائیں، مداح دل ہا ر بیٹھے
