Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

لاکھوں کا فراڈ کیس: اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(شوبز ڈیسک)لاہورکی سیشن عدالت نےاداکارہ نازش جہانگیرکی عبوری ضمانت خارج کردی .عدالت نےاداکارہ کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کی۔

دالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی۔

اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

مدعی نےکہا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے پچیس لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کے لیے لی۔ ادکارہ نے 25 لاکھ روپے بھی واپس نہیں کیےاورنہ گاڑی واپس کی ۔

اداکارہ نازش جہانگیر کےوکیل نے دعوی کیا کہ اداکارہ کو پولیس نےکلئیر کردیا ہے۔ اداکارہ سےبلواسطہ یا بلا واسطہ اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیش کےدوران اداکارہ کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔
مزیدپڑھیں :آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول

یہ بھی پڑھیں