لندن (شوبز ڈیسک )ملک کی ناموراداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر آریز احمد جلد والدین بننے والے ہیں جس کی تصدیق ان کے حالیہ لندن ٹرپ سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو سے بھی ہوگئی ہے۔
بیک ٹو بیک ہٹ ڈرامے دینے والی حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما ‘ انتہائے عشق’ میں کام کیا اور اس کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔
جس کے بعد اپنی محبت کو زندگی بھر کے ساتھ میں تبدیل کرتے ہوئےحبا اور آریز 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔
حال ہی میں یہ اداکار جوڑا اس وقت خبروں میں آیا جب معروف میزبان نادیہ خان کی جانب سے ایک ٹی وی شو ‘کیا ڈرامہ ہے’ کے دوران ڈرامے پر تبصرہ کرتے کرتے حبا بخاری کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا گیا۔
تاہم جوڑے کی جانب سے نہ تو خود حمل کا اعلان کیا گیا نہ ہی نادیہ کے بیان پر کوئی ردِ عمل سامنے آیا۔
البتہ نادیہ خان نے اپنے اس بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ آریز احمد اور حبا بخاری میرے بہت اچھے دوست ہیں اور حمل سے متعلق بات مجھے کسی اور نے نہیں بلکہ خود آریز نے گفتگو کے بعد بتائی تھی۔
دونوں کی جانب سے حمل کی تصدیق تو سامنے نہیں آئی لیکن ایک یوٹیوب ویڈیو میں آریز احمد اور حبا بخاری نے خود سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں اور افواہوں پر بات ضرور کی۔
انہوں نے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ لوگ چند کلکس اور پیسوں کی خاطر ان کی زندگی عذاب بنا رہے ہیں اور کہا کہ یوٹیوب پر ان کے چار سے پانچ بچے کرائے جا چکے ہیں۔
اگرچہ یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی لیکن پھر بھی انہوں نے نادیہ خان کی جانب سے کیے گئے حبا بخاری کے حاملہ ہونے کے دعوے پر کوئی بات نہیں کی۔
حال ہی میں دونوں اداکار ہم ٹی وی ایوارڈز شو کے سلسلے میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں موجود تھے جہاں سے سامنے آنے والی ویڈیو میں حبا کے امید سے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر رانا آصف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی جس میں وہ حبا اور آریز سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں جہاں حبا بخاری کا کیوٹ بے بی بمپ نمایاں تھا وہیں انہوں نے اداکار جوڑے سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ چھپتے کیوں پھر رہے ہیں۔
تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی وہ چھپ نہیں رہے بلکہ انہیں بہت بھوک لگی ہے ساتھ ہی آریز نے سوال بھی کیا کہ کیا آس پاس کوئی کھانے پینے کی اچھی جگہ ہے۔
مذکورہ ویڈیو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کرنے شروع کردیے کہ تو نادیہ خان کی خبر درست تھی کہ حبا بخاری حاملہ ہیں لیکن انہوں نے چھپایا۔
مزیدپڑھیں :ڈکیتی کےدوران ڈاکوؤں کی خاتون سےمبینہ اجتماعی زیادتی
