Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اس مشہور اداکارہ کو رات میں ملنے کیلئے بلاتے تھے اداکار، منع کرنے پر کام ملنا ہوا بند، بالی ووڈ سے ہوئیں باہر

ممبئی (شوبز ڈیسک) 2004 میں عمران ہاشمی کے ساتھ ملکا شیراوت کی فلم “مرڈر” ریلیز ہوئی تھی، جو اس دور کی بولڈ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری نے ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ ملکا شیراوت اپنی بولڈ اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے اپنے منفرد کرداروں سے انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا۔

کافی عرصے تک اسکرین سے دور رہنے کے بعد، ملکا شیراوت جلد ہی راج کمار راؤ اور ترپتی ڈمری کے ساتھ فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” کے ذریعے واپسی کرنے جا رہی ہیں۔ ان کی واپسی سے پہلے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں اپنے تجربات بیان کرتی نظر آتی ہیں۔

ملکا نے بتایا کہ کیسے بالی ووڈ کے بڑے ہیروز ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے تھے۔ ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ کئی اداکار انہیں رات کو ملنے کے لیے بلاتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اگر وہ اسکرین پر بولڈ کردار ادا کر سکتی ہیں تو حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی کریں گی۔ انہوں نے سمجھوتے کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ سے الگ کر دیا گیا اور کام ملنا بند ہو گیا۔

بالی ووڈ سے دوری کے بعد، ملکا نے ہالی ووڈ میں بھی کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔ ان کی معروف بالی ووڈ فلموں میں “مرڈر”، “ڈرٹی پولیٹکس”، “ہس”، اور “خواہش” شامل ہیں۔ وہ اکشے کمار اور کترینہ کیف کی “ویلکم” اور سنجے دت کے ساتھ “ڈبل دھمال” میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اب وہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔
مزیدپڑھیں :کس پاکستانی جوڑی کواننیا پانڈے نے اپنا پسندیدہ قرار دیا؟

یہ بھی پڑھیں