کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کی والدہ و اداکارہ اسماء عباس نے ایک بڑی خوشی کے حوالے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
ڈراما ’خاموشی‘ ، ’عہدِ وفا‘ اور ’پھانس‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زارا نور نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 ء میں شادی کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔
زارا نور عباس رواں سال ایک ننھی پری کی ماں بنی ہیں جس کے بعد سے ان کے چہرے پر منفرد خوشی دیکھنے کو ملتی ہے۔
زارا نور عباس اپنے خاندان کی واحد لڑکی نہیں جنکا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے بلکہ انکی والدہ اسماء عباس اور خالہ بشریٰ انصاری اس فیلڈ کی مشہور اداکارائیں ہیں جبکہ انکے شوہر اسد بھی اداکاری کی دنیا سے ہی وابستہ ہیں۔
ستاروں سے بھرے اس خاندان میں ایک بڑی خوشی آگئی ہے اور وہ اسماء عباس کے بیٹے اور زارا نور عباس کے بھائی کی شادی ہے۔
اسماء عباس کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اور زارا نور کو بے انتہا خوش دیکھا جاسکتا ہے۔
اسماء عباس کی اس انسٹاگرام اسٹوری میں دو تصاویر پر مشتمل کولاج میں انکے بیٹے اور ہونے والی بہوں کی دعائے خیر کی تقریب کی جھلک ہیں۔
جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی نے سفید جوڑے پہنے جبکہ اسماء عباس اور زارا نور نے گلابی ملبوسات زیب تن کیے۔
یہ تصویر اسماء عباس کی ہونے والی بہو نے ہی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس پر اسماء عباس کو ٹیگ کیا ہے۔
اسماء عباس کی ہونے والی بہو کا نام ثمین ہے جنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اچانک دعائے خیر منعقد کرنے پر اسماء عباس کا شکریہ بھی ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین اسماء عباس کے گھر آنے والی اس نئی خوشی پر انہیں ڈھیروں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
مزیدپڑھیں :اداکارہ کومل عزیز کیلئے شہزاد حکیم کا پروپوزل
