Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ڈائریکٹر کے گھر سے نکلتی تاپسی پاپارازی کو دیکھ کر غصہ کیوں ہوئی؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو جو اکثر پاپرازی کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات کو تسلیم کرتی رہی ہیں حال ہی میں ممبئی میں اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں‘ کے ڈائریکٹر مدثر عزیز سے ملاقات کے بعد پیپس کی جانب سے کیپچر کیے جانے پر آگ بگولہ ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ تاپسی پنو کی جانب سے ہدایت کار مدثر عزیر کے گھر سے باہر نکلتے ہوئے پاپارازی پر غصہ کرنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں نیٹ فلکس سیریز حسین دلربا میں رانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ تاپسی پنو سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس جیسے اپنی کار کی جانب بڑھ رہی تھی انہیں وہاں پاپرازی غیر متوقع طور پر نظر آئی جس پر وہ واضح طور پر غصے میں لال پیلی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاپس بار بار اداکارہ تاپسی پنو کو کیمرہ کے سامنے پوز دینے کیلئے ان کے نام سے پکار رہے تھے اور بے خیالی میں ڈائریکٹر مدثر عزیز کے آفس سے باہر آتی ہوئی اداکارہ پاپارازی کو دیکھ کر ان کی موجودگی سے ناراض ہوگئیں۔

اداکارہ تاپسی کی جانب سے پاپس کی جانب سے بارہاں دی جانے والی صداؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ ‘بھیا میں نے تو نہیں بلایا، آپ لوگ کہاں سے آجاتے ہیں یار‘۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پاپرازی کے ساتھ اپنے جھگڑے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ تاپسی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے پیپس کے ذریعے اسپاٹ ہونا یا تصاویر کلک کرنا بلکل نہیں پسند کیونکہ اس سے کبھی مجھے فلمیں نہیں ملیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘جب آپ اچھے ایکٹر ہوتے ہیں تو آپ کو پاپارازی کی ضرورت نہیں پڑتیکیونکہ آپ کی کامیابی فلموں کے ذریعے بولتی ہے اسلیئے میں سمجھتی ہوں کہ مجھے کام حاصک کرنے کیلئے نام نہاد میڈیا کے ایک حصے کو ‘خوش’ کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

واضھ رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ تاپسی پنو کو آخری بار اکشے کمار کی فلم ‘کھیل کھیل میں‘ دیکھا گیا تھا، جس میں اداکار اکشے کمار سمیت وانی کپور، فردین خان، ایمی ورک، آدتیہ سیل اور پرگیہ جیسوال نے اداکاری کی تھی۔
مزیدپڑھیں :بابر اعظم کی حمایت پر فخر زمان اسکواڈ سے ڈراپ؟

یہ بھی پڑھیں