چنئی (شوبز ڈیسک)تمل اور ملیالم سنیما کی مشہور اداکارہ اوویا، جن کا اصل نام ہیلن نیلسن ہے، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اوویا نے اپنی اداکاری کا آغاز ملیالم فلم کنگارو سے کیا، لیکن ان کی مقبولیت بگ باس تمل 1 میں شرکت کے بعد دوگنی ہوگئی، جس کی میزبانی کمل ہاسن نے کی تھی۔
حال ہی میں اوویا ایک پرائیویٹ ویڈیو کے باعث سرخیوں میں ہیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ہے، جبکہ اوویا اور ان کی ٹیم نے اس معاملے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
اداکارہ نے 12 اکتوبر کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے ان سے ویڈیو کا طویل ورژن شیئر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اوویا نے اس پر طنزیہ جواب دیا کہ “بھائی اگلی بار”، تاہم انہوں نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بعد میں بند کر دیا۔ اس تبصرے کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر، خصوصاً X (سابقہ ٹویٹر) پر تیزی سے وائرل ہو چکے ہیں۔
اوویا نے 2009 میں تمل فلم نالائی نامدھے سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سلانو اورو سندیپو، یمیروکا بیاامی، متھوکو متھاگا سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ انہیں حال ہی میں 2024 کی تمل کامیڈی ڈرامہ بومر انکل میں دیکھا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں حیرت انگیز عمارت کی تعمیر کا منصوبہ کب مکمل ہوگا؟

