ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں برائیڈل ریمپ پر واک کی لیکن ان کی جلوہ گری اس وقت ماند پڑ گئی جب سب کی نظریں ریمپ پرموجود سنی لیون کے بچوں پر پڑی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
43 سالہ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بچوں بیٹے اشر اور نوح، بیٹی نشا، اور شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ ریمپ پر واک کی۔ لیون نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ویڈیو میں سنی لیون نے جگ جگ جیو کے گانے کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ وہ سرخ لہنگے میں دلہن کے طور پر شاندار لگ رہی تھیں۔
جلد ہی کیمرہ سنی لیون سے ان کے بچوں اور شوہر تک پہنچ گیا، جو بظور سامعین موجود تھے یہاں تک کہ سنی لیون کے ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو پکارا تو سنی لیون نے جواب اسے فلائنگ بوسہ دیا۔
فیشن شو کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھی، جس میں سنی لیون کو اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر ڈینیئل کے ساتھ ریمپ پر دیکھا گیا تھا۔
بعد میں ایک الگ ویڈیو میں سنی لیون کو اپنے بچوں کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنے بیٹوں کو گلے لگایا اور بوسہ دیا اور بیٹی نشا کا ہاتھ پکڑا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی۔
مزیدپڑھیں :بجلی کے بلوں پرعائد جرمانے کی پالیسی تبدیل

