Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ٹی وی اداکارہ سربھی جیوتی اپنے دیرینہ دوست سمت سوری سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار

ممبئی(شوبز ڈیسک) ٹی وی کی مشہور اداکارہ سربھی جیوتی، جو ڈرامہ سیریز ناگن میں اپنی اداکاری کے باعث مقبول ہیں، اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سمت سوری سے شادی کر رہی ہیں۔ شادی کی رسومات کا آغاز ہو چکا ہے، اور اداکارہ نے اپنے شوہر کے نام کی مہندی اپنے ہاتھوں پر سجا کر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ مہندی کی تقریب میں سربھی نے گرین کلر کا سوٹ زیب تن کیا، اور تصاویر میں ان کی خوشی صاف جھلک رہی ہے۔


تقریب میں سربھی اور سمت کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، اور دونوں نے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر خوب انجوائے کیا۔ اس سے پہلے بھی دونوں نے مہندی تقریب کی چند تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں وہ جنگل میں کھڑے دکھائی دیے۔ پوسٹ کے کیپشن میں سربھی نے لکھا، “یہ جڑیں بہت گہرائی تک پھیلی ہیں، جن میں دھوپ، بارش اور فضل کی کہانیاں چھپی ہیں۔” ان الفاظ نے مداحوں کو جذباتی کر دیا، اور پوسٹ پر کمنٹس میں محبت بھرے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔

راہل شرما اور نشا راول سمیت متعدد شوبز شخصیات نے سربھی کو اس نئی شروعات پر مبارکباد دی ہے۔


مزیدپڑھیں:بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، 27ویں ترمیم لانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں