Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پاکستانی اداکارہ کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)سیشن کورٹ لاہور نے پاکستانی اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سُنائی۔

چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔

عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

ملزم اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کرتا تھا، ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:انڈر 19ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی، میچ کتنے رنز سے جیتا؟

یہ بھی پڑھیں