Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

خلیل الرحمان قمر کے پروگرام میں شریک لڑکی کون نکلی؟

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف ڈامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے پروگرام میں شرکت کرنے والی’ زوہا توقیر‘ نامی لڑکی سٹار بن گئی، زوہا توقیر جلد نئی ڈرامہ سیریل میں ’ڈیبیو ‘ کرنے والی ہیں، ڈرامے کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈراموں کو دیکھنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہےکہ انڈسٹری میں ایک اور نیا چہرہ متعارف ہونے جارہا ہے، ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمرکے پروگرام میں شرکت کرنے والی ماڈل’ زوہا توقیر ‘ اب جلد ڈرامےمیں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں، اس نئے ڈرامے کا نام’ آپا شمیم ‘ رکھا گیا ہے، کاسٹ میں فائزہ حسن، فہد شیخ، منور سعید، سلیم شیخ، راحت غنی، نوین نقوی، سجاد پال، اور صباحت بخاری شامل ہیں، سوشل میڈیا پر ڈرامے کا ٹیزر بھی کافی وائرل ہورہا ہے، ڈرامے کی پہلی قسط 7 دسمبر شام 7 بجے نشر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نجی چینل کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام ’ مکالمہ خلیل الرحمان ‘ مختلف جامعات سے آئے طلبا و طالبات نے شریک ہوئے، جہاں خلیل الرحمان قمر پروگرام میں شریک ایک لڑکی کے سوال پر طیش میں آگئے تھے، اسی لڑکی کے ساتھ بیٹھے ’ زوہا توقیر‘ کو دیکھا جاسکتا ہے۔


زوہا توقیر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر نئے پراجیکٹ کے بنائی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں اداکارفہد شیخ موجود ہیں جبکہ اس ڈرامے کی کاسٹ کے دیگر لوگ دوسری جانب فوٹوشوٹ کروارہے ہیں۔


مزیدپڑھیں:بھارتی اداکار عامر خان کو نئے چینلج کا سامنا، عالی شان گھر منہدم کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں