Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

برے کام کا برا نتیجہ سنی لیو ن خیرات لینےپر مجبور

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ سے ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سرکاری اسکیم کے تحت سنی لیون 1000 روپے ماہانہ کی خیرات وصول کرتی پائی گئی ہیں۔

مشہور اداکارہ کے نام سے یہ خیرات مبینہ طور پر ایک دھوکے باز حاصل کررہا ہے۔ اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فراڈ سرکاری کھاتے میں سنی لیون کے شوہر کا نام جونی سنس درج ہے۔

ذرایع کے مطابق چھتیس گڑھ میں ایک مبینہ دھوکے باز اداکارہ سنی لیون کے نام پر ایک آن لائن اکاؤنٹ کھول کر سرکاری امداد کے 1,000 روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ رقم حکومت کی ’’مہاتری وندن یوجنا‘‘ کے تحت ریاست میں شادی شدہ خواتین کو ماہانہ تقسیم کی جاتی ہے۔

ریکارڈ میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کا نام سنی لیون اور شوہر کا نام جونی سنس درج ہے۔ مدد کی یہ درخواست بستر ضلع کے تلور سیکٹر میں ’’آنگن واڑی‘‘ (پنجایت) کی سطح پر موصول ہوئی تھی۔ فائل میں آنگن واڑی اور ایک سپروائزر کے ذریعے ’’تصدیق شدہ‘‘ کا ذکر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس شخص نے دس مہینوں یعنی مارچ سے دسمبر تک امدادی رقم وصول کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بستر کے کلکٹر حارث ایس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:اینکر پرسن آفتاب اقبال کے دبئی میں گرفتار ہونیکی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں