کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں چوری کا اعتراف کرلیا۔
سائرہ یوسف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ سپر اسٹور میں چوری کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ وہی تھیں کیونکہ ان سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی صبر نہیں ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن کریمی ملک چاکلیٹ کے لیے میں مجرم ہوں۔ اس ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے چوری کی ویڈیو اصل میں ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔
واضح رہے کہ سائرہ یوسف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سپر اسٹور میں داخل ہوتے اور خریداری کے کے لیے اسٹور کے ایک سے دوسرے حصے میں گردش کرتے دیکھا جاسکتاہے۔
اس دوران سائرہ ایک ریک کے قریب رکتی ہیں، چاروں طرف نظر ڈالتی ہیں، اور پھر اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے چاکلیٹس کے ڈبوں کو اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ جلدی سے اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا کسی نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اشتہاری مہم کا حصہ ہو سکتی ہے تو کسی کا خیال تھا کہ یہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ویڈیوہے۔
مزیدپڑھیں:فیس بک رومانس: پاکستانی نوجوان شادی کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گیا

