Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکہ

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں دھماکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رجب بٹ یوٹیوب کی دنیا میں اس لیے مشہور ہیں کہ اگر یہ کسی بھی انسان کے چینل کے حق میں اپنے وی لاگ میں یہ کہہ ڈالیں کہ ان کے کانٹینٹ کو بھی دیکھیں اور سبسکرائب کریں تو راتوں رات مذکورہ چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد لاکھوں میں چلی جاتی ہے۔

رواں سال کے اختتام سے قبل گوگل نے ان یوٹیبرز کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی ہے جس سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھے گئے اور اس فہرست میں رجب بٹ کا نام سب سے اوپر ہے۔رواں ماہ رجب بٹ کی شادی کے خوب چرچے ہوئے کیونکہ رجب بٹ اپنی شادی کی تقریبات میں دولت کی بڑھ چڑھ کر نمائش کرتے دکھے اور اس کے بعد انہیں لائسنس کے بغیر ملنے والے تحائف کے سبب گرفتار بھی کرلیا گیا جس نے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔

اب ایک مرتبہ پھر رجب بٹ شہ سرخیوں کا حصہ بن چکے ہیں اور اسکی وجہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے جس میں سب مل کر گھر میں رجب کی سالگرہ منا رہے ہیں۔سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے اچانک ایک دوست یا رشتے دار نے ہوا میں اسپرے کیا جس کے بعد اچانک کمرے میں دھماکہ ہوا اور ویڈیو رک گئی۔بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں رجب بٹ کے کچھ دوستوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں لیکن جانی نقصان کوئی نہیں ہوا۔رجب بٹ کے چاہنے والوں کی جانب سے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سابقہ گرل فرینڈ کی شادی کے دن دولہا کو تھپڑوں اور لاتوں کی سلامی، ویڈیو وائرل

یہ بھی پڑھیں