Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

قاضی واجد نے اداکار جاوید شیخ کیساتھ شادی کا مشورہ دیا تھاجس پر میری ہنسی نکل گئی ، بشریٰ انصاری کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا کہ مرحوم اداکار قاضی واجدنے ڈرامہ نگار اقبال حسین کیساتھ شادی سے قبل معروف اداکار جاوید شیخ سے شادی کا مشورہ دیا تھا،

بشریٰ انصاری نے مارننگ شو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بے لاگ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد نے مجھے شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم جاویدشیخ سے شادی کیوں نہیں کرلیتی، تم دونوں ایک ساتھ بہت جچو گے جس پر میری ہنسی نکل گئی تھی، ‘بعد ازاں میں نے جاوید کو فون کرکے بتایا کہ قاضی واجد تمہارا رشتہ مجھ سے کروانا چاہتے ہیں، جس پر جاوید بھی ہنس پڑا تھا ’۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ’قاضی واجد کی جاوید شیخ سے شادی کی پیشکش پر میں نے ان سے کہا تھا کہ میں تو رشتے سے چمٹ جاتی ہوں لیکن جاوید ایک ڈالی سے دوسری ڈالی پر جاتا رہتا ہے یہ میرے ہاتھ میں نہیں آئے گا لہٰذا میں اس کے پیچھے نہیں جاتی‘۔

دوسری جانب شو میں شریک جاوید شیخ بھی بشریٰ انصاری کی باتوں کا لطف اٹھاتے رہے تاہم کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا، اسی دوران خوشگوار موڈ میں بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ جاوید شیخ سیٹ پر بہت مستی مذاق کرتے ہیں، جس پر میں جاوید شیخ کو کہتی ہوں کہ لوگ ہماری ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے اور ہم دونوں کا نام بدنام ہو جائے گا‘۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ سالوں سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں، دونوں شخصیات کئی ڈراموں حتیٰ کہ فلموں میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔
سائنسدانوں نے ہوا خارج نہ کرنے والی گائے تیار کرلی

یہ بھی پڑھیں