Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

عمران خان کو کترینہ کیف نے 20 تھپڑ کیوں مارے؟

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اداکار عمران خان کو 20 تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ کترینا کیف نے فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کے سیٹ پر پیش آیا دلچسپ واقعہ بیان کیا۔کترینہ کیف نے بتایا کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے عمران خان کو ایک خاص مقام پر تھپڑ مارنا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ آغاز میں وہ مایوس ہوگئیں کیونکہ وہ سین کو اچھے طریقے سے نہیں کرپارہی تھیں جس پر عمران نے مشورہ دیا کہ وہ سین کو حقیقی بنانے کے لیے اصلی تھپڑ ماریں۔

کترینہ کیف کے مطابق اس سین کے لیے کئی ری ٹیک کیے گئے اور یوں میں نے عمران کو تقریباً 15 یا 16 تھپڑ ہی مارے تھے کہ عمران التجا کرنے لگے کہ مزید تھپڑ نہیں کھا سکتا، تاہم اداکارہ کے مطابق اس وقت تک فلم کے لیے سین شوٹ ہوچکا تھا۔واضح رہے کہ فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ 2011 میں ریلیز کی گئی تھی جس کی کاسٹ میں عمران خان، کترینا کیف، علی ظفر اور تارا ڈی سوز شامل تھیں۔یاد رہے کہ عمران خان، مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان کے بھانجے ہیں اور انہوں نے 1988ء میں بطور چائلڈ اسٹار فلم ‘قیامت سے قیامت تک’ اور ‘جو جیتا وہ سکندر’ میں اداکاری کی تھی۔

عمران خان کی فلموں میں جانے تو یا جانے ناں، کڈنیپ، لک، آئی ہیٹ لو اسٹوری، دہلی بیلی، میرے برادر کی دلہن، اک میں اور اک تو، مترو کی بجلی کا من ڈولا، ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی دوبارہ، گوری تیرے پیار میں اور کٹی بٹی شامل ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کاکل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں