Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

بھارتی اداکارہ امیشاپٹیل نے عمران عباس سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے عمران عباس کے ہمراہ شادی کی زیرِ گردش افواہوں پر بھی بات کی۔انہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کو واضح کیا اور زیرِ گردش قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تقریبات میں ملتے ہیں، خاص طور پر بیرونِ ملک تقریبات میں، ہم اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں، لوگوں کو صرف باتیں بنانے کا موقع چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 2 اچھے لوگ ایک ساتھ نظر آ جائیں تو افواہیں شروع ہو جاتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ سنگل ہیں، میں بھی سنگل ہوں، اس لیے لوگوں نے ہماری شادی کی قیاس آرائیاں شروع کر دیں، جس کا تصور یا وجود ہی نہیں ہے، اسی لیے تو انہیں افواہیں کہا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیر

یہ بھی پڑھیں