ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو ’ بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل اس وقت سڈنی میں چھٹیاں مناتے ہوئے اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو مسحور کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہناز گل نے سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔جس کے بعد اداکارہ پنجابی فلم ‘حوصلہ رکھ’ اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی ایک سیریز مداحوں سے شیئر کیں جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔
شہنا زگل کا کہنا تھا کہ ‘سمندر کی ہوا، سن کسڈ ہیئر، اور بوندی کا موسم‘۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں شہناز کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر آزادانہ دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں شہناز نے بیچ لُک اپناتے ہوئے سیاہ سوئمنگ سوٹ پہنا ہوا ہے۔









شہناز گل کے پرستار جو عام طور پر ان کی تصاویر کو پسند کرتے ہیں انہوں نے اداکارہ کی تصاویر کو پسند نہیں کیا اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع کردی۔
واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکارہ شہناز گل اپنی پہلی پروڈکشن وینچر ’اک کڑی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اداکارہ کی پنجابی فلم 13 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے فنانس ایکٹ کے ذریعے آڈیٹر جنرل آرڈیننس میں ترمیم کالعدم قرار دے دی

