کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار سبحان اعوان اور اداکارہ وشما فاطمہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بھارتی فلم کے مشہور ڈائیلاگ پر لپ سنک کر رہی ہیں اس ویڈیو میں سبحان اعوان اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ گیم کیا ہے تمہارا؟ جس پر وشما فاطمہ جواب دیتی ہیں سر یہی تو آپ کو پتا لگانا ہے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور وہ دونوں کو بہترین جوڑی کے طور پر تعریف کر رہے ہیں اس ویڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اسے پسند کر رہے ہیں اس سے قبل اداکارہ وشما فاطمہ نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے شوہر سبحان اعوان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں ان تصاویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے وشما فاطمہ نے کیپشن میں لکھا تھا “محبت دوستی اور مسلسل تعاون کا ایک سال مکمل” اور ساتھ ہی ہیش ٹیگ “وشما سبحان کی شادی کی سالگرہ” کا استعمال کیا تھا
مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور خوشخبری
