Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اداکارہ سعدیہ امام نے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، مداح پریشان

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ، میزبان اور ماڈل سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر روتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔

سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ اس ویڈیو میں سعدیہ اُداس دکھائی دے رہی ہیں ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک افسردہ گانا بھی چل رہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ’اداس موڈ‘ اور ساتھ ہارٹ بریک والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ سعدیہ امام کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ سے ان کی اُداسی کی وجہ دریافت کر رہے ہیں۔


ساتھی فنکار اور مداح سعدیہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اداکارہ کی اس اداسی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

سعدیہ امام کی اس مبہم پوسٹ نے مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا تاہم مداح اُمید کر رہے ہیں کہ ان کی نجی زندگی میں سب ٹھیک ہو۔
مزیدپڑھیں:کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپوردل کادورہ پڑنے سے چل بسے

یہ بھی پڑھیں