Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شیفالی جریوالا کی آخری پوسٹ ، سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے کیا لکھا؟

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی ’کونٹیسٹانٹ‘ اور معروف بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی 42 سال کی عمر میں ہونے والی اچانک موت نے اُن کے ساتھیوں کو غم زہ کردیا ہے، شیفالی جریوالا جنہیں مداح ‘کانٹا لگا گرل’ کے نام سے یاد کرتے ہیں.

شیفالی کی موت نے 2021 کے ستمبر میں ہونے والی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کا زخم پھر ہرا کردیا، سدھارتھ بگ باس 13 کے فاتح تھے جو شیفالی کے بہت اچھے دوست بھی تھے۔

شیفالی نے 2024 میں آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی اور وہ ایک تصویر تھی جو سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی، یہ تاریخ 2021 میں سدھارتھ شکلا کی تیسری برسی کی تھی، جن کی موت 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی۔

اس پوسٹ میں شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہاؤس کی ایک تصویر ہے جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا۔


مزیدپڑھیں:گیس مزیدمہنگی ،چارجز میں کتنااضافہ ہوگیا،ہوش اڑادینے والی خبرآگئی

یہ بھی پڑھیں