لاہور(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے، خاتون فلیٹ میں 7 برس سے رہائش پذیر تھی، خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھیں، 35 سال عمر معلوم ہوتی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 2018 میں فلیٹ رینٹ پر لیا تھا، متوفیہ خاتون 2024 سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا، آج بیلف آیا تو لاش دیکھی۔ پولیس نے موقف اپنایا کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی، خاتون کی شناخت حمیرا اضغر کے نام سے کی گئی ہے جو اداکارہ بتائی جاتی ہے، شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس میں فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی مہزور علی نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں، متوفی خاتون حمیرا اصغر علی کی لاش کئی روز پرانی ہے، لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث شناخت ممکن نہیں، ڈی این اے سیمپلز کی مدد سے ہی شناخت ممکن ہوسکے گی، بلڈنگ کے مکینوں کے مطابق خاتون کا نام حمیرا اصغر ہے اور وہ ماڈل، اداکارہ تھیں۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود تصاویر دیکھ کر کہنا مشکل ہے یہ لاش اسی خاتون کی ہے، اب تک خاتون کا کوئی بھی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ حمیرا اصغر نے 2022 میں ںجی ٹی وی کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ میں شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں :چینی ایئرچیف کی سربراہ فضائیہ سے ملاقات، بھارت سے جنگ میں پاکستانی پائلٹس کے فیصلہ کن جواب کی تعریف
