ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ہما سلیم قریشی کے کزن کو دہلی میں کار پارکنگ کے تنازع پر بے دردی سے قت ل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ہما قریشی کے کزن آصف قریشی نے دو افراد کو اپنی موٹرسائیکل گھر کے دروازے سے دور کھڑی کرنے کو کہا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔
آصف قریشی سے تلخ کلامی کے بعد ملزم اسے دھمکیاں دے کر چلا گیا، پھر واپس آکر تیز دھار چاقو سے وار کر دیا۔ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال لے جانے سے پہلے ان کا کافی خون بہہ چکا تھا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
آصف قریشی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑا نہیں تھا، ان کے شوہر کو جان بوجھ کر قت ل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ دونوں ملزمان کی شناخت اجول اور گوتم کے طور پر ہوئی ہے اور دونوں ملزمان ایک ہی علاقے کے رہنے والے تھے اور مقتول کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر رہتے تھے۔
دوسری جانب اداکارہ ہما قریشی کے والد سلیم قریشی نے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:100 اور 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کب ہوگی ؟تاریخکااعلان کردیاگیا
