Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر اقرا کنول کا دو ٹوک ردعمل ، مداح حیران

لاہور (ویب ڈیسک)سِسٹرولوجی‘ کے نام سے یوٹیوب چینل چلانے والی معروف پاکستانی یوٹیوبر اقرا کنول کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر مؤقف سامنے آگیا۔

اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے کہاکہ ہم ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ہم اپنی رائے اس لیے نہیں دے رہے کیوں کہ ہمیں تفصیل سے معلوم ہی نہیں کہ ہوا کیا ہے۔ ملک کے ادارے بہترین طریقے سے اپنا کام کررہے ہیں۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں، اور اس وقت وہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر رجسٹرڈ جوا ایپلی کیشنز کی تشہیر کی، جس کے باعث کئی افراد کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ’ پبلک نیوز ‘ چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ روسٹنگ کے زمانے میں نامناسب ویڈیوز بناتا تھا جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے اس کی معافی مانگتا ہوں‘

اُس کے بعد کچھ اپلیکیشنز کی پروموشن آئی جن کو بغیر تصدیق کئے میں نے پروموٹ کیا، کیوں وہ پی ایس ایل کے میچز پر بھی آرہی تھیں اس چیز کو نہیں دیکھا کہ اس کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں۔

معروف یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’ جوئے کی ایپ‘ پی ایس ایل میں بھی دیکھائی جارہی تھی، اس لئے پتہ نہیں چلا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔

تفتیش کاروں کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور ادائیگیوں کے شواہد بھی ملے ہیں جو ان کے ان ایپلی کیشنز کے ساتھ روابط کو ثابت کرتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد سرفراز چوہدری نے حالیہ بیان میں انکشاف کیاکہ صرف ڈکی بھائی اور رجب بٹ ہی نہیں بلکہ مزید افراد بھی زیرِ تفتیش ہیں.
مزید پڑھیں:مفت فلیٹ کی الاٹمنٹ شروع،درخواستیں طلب، گھر بیٹھے اپلائی کریں

یہ بھی پڑھیں