Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

105 سالہ دادی کی تیراکی نے سب کو حیران کر دیا

بوکارو (ویب ڈیسک) عمر محض ایک عدد ہے، اس کہاوت کو 105 سالہ دادی نے اپنے عمل سے سچ ثابت کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ معمر خاتون پیشہ ور تیراکوں کی طرح تالاب میں تیراکی کرتی نظر آتی ہیں۔ ان کی چستی اور پھرتی دیکھ کر نوجوان بھی دنگ رہ گئے اور صارفین نے انہیں ’’Dadi the Great‘‘ کا خطاب دے دیا۔

ویڈیو میں دادی کبھی سیدھا تو کبھی الٹا تیرتے ہوئے نظر آئیں۔ ان کی توانائی اور مہارت دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ہزاروں کمنٹس آئے اور سب نے ان کی صحت و فٹنس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دادی کی فٹنس کا راز

جب ان سے فٹنس کے بارے میں سوال کیا گیا تو دادی نے انکشاف کیا کہ وہ نان ویج کھانے سے پرہیز کرتی ہیں اور روزانہ ستّو پیتی ہیں۔ ان کے مطابق یہی ان کی صحت اور توانائی کا اصل راز ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ستّو فائبر سے بھرپور مشروب ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر رکھنے کے ساتھ توانائی فراہم کرتا ہے، قبض اور بدہضمی جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔

تیراکی اور صحت

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیراکی بہترین ورزش ہے، جو چند منٹوں میں درجنوں کیلوریز جلا دیتی ہے اور جسم کو متحرک رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے ضلع آرا سے تعلق رکھنے والی یہ 105 سالہ خاتون آج بھی مکمل طور پر صحت مند ہیں اور آسانی سے تیراکی کر لیتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کے غیر ملکی دورے ، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں