نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے اعتراف کیا ہےکہ’ انہیں ابھی تک نہ سچا پیار ہوا اور نہ ان کا کوئی پیار ادھورا رہا ہے ‘۔
بگ باس کے 19 سیزن کا آغاز سلمان خان کی میزبانی میں ہوچکا ہے۔
بگ باس19 کے پریمیئر ایپی سوڈ میں شو کی کنٹیسٹنٹ تانیہ متل کی جانب سے سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ ’ سر !کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا رہ جاتا ہے؟
اس پر سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ سچا پیار؟ میں سچے پیار سے متعلق نہیں جانتا، کیوں کہ مجھے ابھی تک سچا پیار ہوا ہی نہیں، نہ مجھے کبھی سچا پیار ہوا نہ کبھی میرا پیار ادھورا رہا ہے‘۔
سلمان خان کے مداحوں میں ان کے اس بیان کو لے کر خاصی ہلچل مچی ہوئی ہے کیوں کہ ماضی میں سلمان خان کا نام ایک نہیں متعدد بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، نشیبی علاقے زیرِ آب
