Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

میں نے اُسے چاہا اور پوری کوشش کی مگر۔۔ مایا علی کی محبت ادھوری کیوں رہ گئی؟ اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ مایا علی نہ صرف پاکستان کے ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی جان ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس وومن بھی ہیں، جن کا برانڈ لاکھوں خواتین کی پہلی پسند ہے۔ اب وہ جلد ہی احد رضا میر کے ساتھ نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گی۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مایا علی نے کھل کر اپنی زندگی کے دو اہم موضوعات پر گفتگو کی، محبت اور شادی۔

محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا، زندگی میں محبت کی ہے اور یہ احساس ہر کسی کے حصے میں آتا ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی اچھے انسان کو دل دیتے ہیں لیکن حالات ساتھ نہیں دیتے۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ جسے چاہا وہ برا تھا یا جذبات بےمعنی تھے، بس یوں سمجھ لیں کہ نصیب ساتھ نہیں دے پایا۔ میں نے پوری کوشش کی مگر شاید وقت یا تقدیر کسی اور موڑ پر لے گئی۔

شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، میں نے صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے یا عمر کے گزرنے کے خوف میں شادی نہیں کی، بلکہ یہ زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد ہی نہیں دو خاندان بھی جُڑ جاتے ہیں۔ میرے نزدیک شادی تب ہی ہونی چاہیے جب آپ کو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ ایک سچی اور گہری وابستگی محسوس ہو۔ جس دن وہ رشتہ نصیب ہوا اور وہ حقیقی کنکشن ملا، میں ضرور شادی کروں گی۔ مگر صرف سماجی دباؤ یا دوسروں کی خوشنودی کے لیے کبھی نہیں۔

یہی ہیں مایا علی—خوبصورتی اور شہرت کے ساتھ ساتھ سچائی اور حقیقت پسندی کی ایک شاندار مثال۔

مزیدپڑھیں:پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں